فی تولہ سونا 400 روپے سستا

فی تولہ سونا 400 روپے سستا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 امریکی ڈالر سے کم ہو کر 1 ہزار 761 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 342 روپے کمی سے 1 لاکھ 35 ہزار 460 روپے ہو گیا ہے۔