کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، 40 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی 282 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 200 پوائنٹس سے زائد اضافے سے 40 ہزار 100 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔