رمضان پیکج: پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع

Published On 18 March,2023 11:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رمضان پیکج کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

ماہ شعبان کی 25 تاریخ سے رمضان المبارک کی 25 تاریخ تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے 3 تھیلے ملیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

Advertisement