اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) یا کسی دوسرے ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کوئی شرط عائد نہیں کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے میرا بیان مخصوص سوال کے جواب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کی توسیع کا معاہدہ
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا خود مختار حق حاصل ہے، ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے جس میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔