کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان برقرار رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 26 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کے ساتھ 286 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہاہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/0ejoBOgRho pic.twitter.com/bw1lFEfE11
— SBP (@StateBank_Pak) March 30, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، 31 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔