اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خبر آگئی، سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔
آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے، آئی ایم ایف شارح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے، آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر بھی قائم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔