وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے

Published On 10 April,2023 10:40 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے۔

سیکرٹری خزانہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز 16 اپریل کو ختم ہوں گی۔

عدالت نے سیکرٹری خزانہ کو انتخابات کیلئے 21 ارب جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، سیکرٹری خزانہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج پیش ہونا تھا۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ کا دورہ امریکا 16 اپریل کو ختم ہوگا۔

 

Advertisement