روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا

Published On 27 April,2023 11:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق روس سے ابھی پہلا ٹیسٹ کارگو منگوایا ہے جو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا تاہم روسی تیل کتنا سستا ملے گا کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی کمرشل ڈیل پی ایس او کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے۔