سٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

سٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک پیر یکم مئی 2023ء کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔