سندھ حکومت کا دوسرے فیز میں گندم بیج کی سبسڈی رقم کل سے دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا دوسرے فیز میں گندم بیج کی سبسڈی رقم کل سے دینے کا فیصلہ

اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ دوسرے فیز کے 89 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم کل سے دی جائے گی، پہلے فیز کے ساڑھے 12 ایکڑ تک رہ جانے والے کاشتکاروں کو بھی رقم کل سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

مشیر زراعت منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی رقم دی جا رہی ہے۔