رانا ثنا اللہ سے قطری سفیر کی ملاقات، پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق

رانا ثنا اللہ سے قطری سفیر کی ملاقات، پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، قطری سفیر نے قطر میں پاکستانیوں کی افرادی قوت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا، ملاقات میں قطر میں موجود پاکستانی افرادی قوت ساڑھے چھ لاکھ تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کی معاونت کی ہے، انہوں نے امیر قطر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔