ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 19 May,2023 11:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی، ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا 3 مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔