شرح سود میں مزید اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شرح سود میں مزید اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں: اسحاق ڈار

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔