بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا، نیپرا اتھارٹی ڈسکوزکی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکو نے 9 ،9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔

لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے 9 ارب، کیسکو نے 7 ارب، سیپکو نے 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔