گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور

Published On 09 August,2023 10:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کے چارج سنبھالتے ہی ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور ہونے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا، او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب رقم واجب الادا ہیں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔

اسی طرح سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک سکیم کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 12 سو ارب تک رہ جائے گا۔ 

Advertisement