یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت 20 روپے مہنگی کر دی گئی، دال مسور اور سفید چنے کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 12 روپے ، سپر باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہو گا۔