اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 15, 2023
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 20 روپے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔