حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ

نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف ختم، بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کی جائے گی۔

حکومت نے حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 182 ارب کمی لانے کا پلان منظور

لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پی کی ملکیت میں دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے، بجلی چوری، عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔