نگران وزیر تجارت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا تجارتی حجم بڑھانے کیلئے تجاویز طلب کر لیں

Published On 31 August,2023 07:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا تجارتی حجم بڑھانے کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔

نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجازسے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی کے لئے قابل عمل حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ایسا عملی حل چاہئے جس سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت ہے جسے استعمال میں لانے کے لئے قابل عمل تجاویز فراہم کریں، جس سے ٹیکسٹائل صنعت قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے اپنی طاقت کو بروئے کار لائے۔