پشاور:(دنیا نیوز) گورنرخیبر پختونخوا غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےعہدہ سنبھالنے سے پہلے نگران کابینہ تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو چکے ہیں ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے تھے۔
یاد رہےپاکستان کا آئین گورنر کو وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو روکنے کا اختیار نہیں دیتا یوں آئین کے مطابق اگر گورنر 48 گھنٹے کے اندر اس سمری پر دستخط نہ کریں تو اسمبلی کو تحلیل تصور کیا جاتا ہے۔