احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں سیلابی ریلے ہر طرف تباہی کی داستانیں چھوڑ گئے۔
بستی بھنڈہ، سرور آباد، بکھری اور ترنڈ بشارت میں بستیاں ملیا میٹ ہوگئیں، سیلاب سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، ،پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود کسان کھاد، بیج اور مالی وسائل سے محروم رہے، متاثرین فصلوں کی دوبارہ کاشت کیلئے امداد کے منتظر ہیں، متاثرین نے حکومت سے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا، امدادی، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، سیلاب متاثرین کو امداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی۔