حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا آغاز

Published On 25 February,2024 12:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ  اور اکبری محل کے مختلف حصے دیکھے اورگہری دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے حویلی کھڑک سنگھ سے برآمد ہونے والے قدیمی نوادرات دیکھےاور حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل میں بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ کے بالا خانے اور اس کی چوبی چھت کابھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ کو کھڑک سنگھ حویلی کی دیواروں پر موجود پلستراتار کر نانک چندی اینٹوں اور حویلی سے برآمد ہونے والے پرانے جہاز کے انجن کے بارے میں بتایاگیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل کی بحالی کے پراجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کردی۔