اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلئے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پر نگران حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے اقتصادی اصلاحات کیلئے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا، عالمی بینک کا ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا۔