ایکس ریفائنری قیمتیں بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

ایکس ریفائنری قیمتیں بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

تفصیلات کے مطابق ایکس ریفائنری قیمت میں اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے ہوگئی ہے۔

نگران حکومت 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔