نگران وزیر خزانہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، معاشی پالیسیوں بارے آگاہ کیا

Published On 07 September,2023 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا، سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار کیا، باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا، نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔