کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے آخری معرکے کی تیاریاں، فہرستیں بنا لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، حساس ادارے اور سٹیٹ بینک نے ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیز اور افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے اختیارات ایف آئی اے کے سپرد
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکرز مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کر دیں، ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بینک لاکرز کو سکین کر سکیں گے، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔