ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا

ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا

محکمہ ریلوے نے تمام ایکسپریس اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے مطابق کرائے میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا۔

ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔