اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی نجکاری آئندہ سال جنوری میں کئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔
وفاقی وزیر نجکاری کی زیرصدارت پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس ہوا، پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی، شراکت داروں کی مشاورت کے نتیجے میں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری پر عمل کیلئے واضح ٹائم لائنز پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزیراعظم اور کابینہ کی طرف سے مقرر کردہ ہدف کو پورا کیا جائے گا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق لیگل ایشوز حل کرنے کیلئے وزیر نجکاری کے زیرصدارت اجلاس کل بھی ہو گا، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کیلئے اشتہار جلد دیا جائے گا، فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی سے پی آئی اے کی مالی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، لیگل ایشوز کو حل کر کے پی آئی اے کی فوری نجکاری کی جائے گی۔