کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کر دی گئی، فواد حسن فواد چیئرمین مقرر

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کر دی گئی، فواد حسن فواد چیئرمین مقرر

نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے، وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پاور اور پٹرولیم کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری آئندہ سال جنوری میں کئے جانے کا امکان

وزیر قانون اور موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی اور وزیر مواصلات بھی نجکاری کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیر اعظم کے مشیر اور معاونین خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، کابینہ ڈویژن نے نجکاری کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔