اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی بھی تشکیل نو کردی، وزیر خزانہ شمشاد اختر کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزیر نجکاری کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے سربراہ مقرر کردیئے گئے، دیگر ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز میں بھی شامل کر دیئے گئے۔
ٹی او آرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی، کمرشل ٹرانزیکشنز پر فوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا، کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی، کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر خزانہ، تجارت اور صنعت پیداوار شامل، مواصلات، پاور اینڈ پیٹرولیم، قانون کے وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے۔