پنجاب حکومت کا سرکاری گندم کے اجراء پر سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری گندم کے اجراء پر سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ

حکام کے مطابق سرکاری گندم کی قیمت 3ہزار 900 روپے فی من ہے، 15 اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی شروع کی جائے گی جس کے بعد ایک ہزار آپریشنل فلور ملز کو سرکاری گندم 4450 روپے فی من فروخت کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کے اجراء کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے 40 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں۔