کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
سیٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق مطابق 22 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔