کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کیساتھ 1892 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 89 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی۔