کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کیساتھ 1923 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی۔