پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 1972 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار 869 روپے ہوگئی۔