کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی ردبدل کے 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔