پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

Published On 20 October,2023 06:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 367 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام 100 انڈیکس 934 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 990 روپے مالیت کے 21 کروڑ 55 ہزار 910 شیئرز کا لین دین ہوا۔