سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 31 October,2023 06:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ 39 ہزار 249 روپے مالیت کے 25 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 357 شیئرز کا لین دین ہوا۔