ایران کی ناکہ بندی کے آغاز سے 105 بحری جہازوں کا رخ تبدیل کروایا، سینٹ کام

ایران کی ناکہ بندی کے آغاز سے 105 بحری جہازوں کا رخ تبدیل کروایا، سینٹ کام

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں ناکہ بندی کی پابندی یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہیں، بحیرہ عرب میں امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس باکسر نے پروازوں کے آپریشنز کیے ہیں، جہاز پر موجود امریکی میرینز کی یونٹ بھی ناکہ بندی پر عملدرآمد کیلئے جاری کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس باکسر اور اس پر موجود میرینز کی یونٹ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سینٹ کام نے جولائی میں ایران کے بحری راستوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور جانے والی بحری آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے۔