سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کیساتھ 52 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے کیساتھ 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہواتھا

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 98 کروڑ 49 لاکھ 53 ہزار 663 روپے مالیت کے 18 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار 2 شیئرز کا لین دین ہوا۔