لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 80 ہزار 898 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1958 ڈالر ہو گئی ہے۔