کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کیساتھ 1960 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2580 روپے فی دس گرام 2211.93 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔