کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 1988 ڈالر فی اونس ہے۔