کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل اڑان کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں76 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کیساتھ 289 روپے میں فروخت ہورہاہے۔