کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 288 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔