کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کیساتھ 1993 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہوگئی۔