کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 27, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔