کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کمی کیساتھ 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔