اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کر دیا۔
جسٹس سردار اعجاز خان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او معطل کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے، ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ
عدالت کے مطابق ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست پر سماعت 8 دسمبر کو ہوگی، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
واضح رہے کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست عسکری بینک نے دائر کر رکھی ہے۔