کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 64 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام 2246.21 روپے پر مستحکم ہے۔